جولائی 21, 2024

سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین لسٹ جاری، پارٹی سربراہان میں عمران خان کا نام شامل نہیں

سیاسیات- الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین لسٹ جاری کردی جس میں پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام خارج کردیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے، جاری لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سامنے پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے اس سے قبل اس خانے میں عمران خان کا نام تھا۔

انٹرا پارٹ انتخابات پر فیصلے کے بعد کمیشن کی جانب سے نئی لسٹ جاری کی گئی۔ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − six =