جولائی 27, 2024

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری گروپ سمیت ہلاک

سیاسیات-سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

درہ آدم خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری گروپ سمیت سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 16 اور17 جون کی رات آپریشن کیا۔

2 دیگر دہشت گردوں کی شناخت حسن خان ولد محمد عمران اور انس عرف علی کے نام سے ہوئی۔

سکیورٹی فورسز نے غیرروایتی آپریشنل طریقہ کار اپناتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ہلاک دہشت گرد ظفری درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی تھا اور 22 مئی 2023 کو افغانستان کے صوبے ننگرہار سے پشاور پہنچا تھا۔

دہشت گرد ظفری تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر بھی رہا اور وہ پاکستان میں 26 گرنیڈ حملوں میں ملوث رہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =