نومبر 3, 2024

سنی علماء کونسل پاکستان کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی اسلام آباد میں قتل

سیاسیات-سنی علماء کونسل پاکستان کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی اسلام آباد میں قتل ہوگئے۔

ترجمان سنی علما کونسل نے تصدیق کی ہے کہ غوری ٹاؤن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں مسعودالرحمان عثمانی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی اور ترجمان پولیس نے تصدیق کی کہ مرنے والے شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے اور جبکہ مقتول کی لاش پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی جبکہ سنی علما کونسل کے کارکنان پمزاسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =