جولائی 27, 2024

سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے رقم کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

سیاسیات-مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اگلے وفاقی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے الگ رقم رکھنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

گزشتہ شب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں معاملہ حل نہیں ہوسکا تھا۔

اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے الگ رقم نہیں رکھی گئی تو بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + nine =