دسمبر 13, 2024

سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل، پی پی مخالف نئے اتحاد کی تیاریاں

سیاسیات- سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل، اینٹی پیپلز پارٹی سیاستدانوں کا اجلاس عاشورہ محرم کے بعد طلب کر لیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں جے یو آئی، ن لیگ جی ڈی اے کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے، سندھ میں ہم خیال سیاستدانوں اور جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنانے پر غور ہو گا۔

جی ڈی اے کے بجائے نئے الائنس کی تشکیل کی تجویز بھی زیر غور ہے، متوقع طور پر سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں، سیاستدانوں کا اجلاس 4اگست کو ہو گا۔

یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی گزشتہ دنوں جی ڈی اے قیادت سے ملاقات کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − eleven =