جولائی 21, 2024

سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نسوار کا زیادہ استعمال منہ کے کینسر کا سبب بننے لگا

سیاسیات- سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں منہ، بڑی آنت، جگر اور  پھپھیڑوں کا سرطان عام ہو گیا اور ہر چار میں سے تین افراد منہ کے کینسر کا شکار ہونے لگے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کی جانب سے نیشنل کینسر رجسٹری کی سرطان کے کیسز کی پہلی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں، مثانے جبکہ خواتین زیادہ چھاتی، اووری، منہ اور بڑی آنت کے سرطان کا شکار ہو رہی ہیں، بچوں میں خون اور نو عمر لڑکوں میں ہڈیوں کا سرطان عام ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جائزہ رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرطان کے کیسز میں 53 فیصد خواتین اور 46 فیصد مردوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نسوار کا زیادہ استعمال منہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے جبکہ نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =