سیاسیات-پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے جس کے بعد پاکستانی و ایرانی سفراء نے تہران و اسلام آباد میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پاکستان اور ایران کے سفیر آج سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو گئے، پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کل جمعہ کو تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے بھی اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نگران وزیر خارجہ سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔