جولائی 27, 2024

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

سیاسیات-وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے 24 ارب ڈالرز اور یواے ای نے 22 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا تھاکہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالرز کا “پاکستان ساورن فنڈ” بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =