جولائی 20, 2024

سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل

سیاسیات-سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سرفراز بگٹی نے یہ اعلان تربت میں منعقد ہونے والے پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

سرفراز بگٹی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر سابق صدر نے خوش آمدید کہا جبکہ سابق صوبائی وزیر برائے کھیل نوابزادہ جمال خان رائیسانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے چند گھنٹے قبل سرفراز بگٹی وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست سے لڑیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 2 =