جولائی 27, 2024

سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ

سیاسیات- حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے  اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے  آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو  آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + nineteen =