جولائی 27, 2024

زمان پارک میں طے ہوا تھا جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے: ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی

سیاسیات-جناح ہاؤس لاہور میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند عاشق خان کی شناخت ہوگئی۔

ملزم عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔ ویڈیو میں ملزم کو افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی، جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ اور لوگوں کو اکساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد سے مسلسل پاک فوج کے خلاف کارکنوں کی ذہن سازی کی جاتی رہی، یہی سوچ انہیں جناح ہاؤس کی حدود تک لے کر گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =