جولائی 27, 2024

زرداری اور نواز شریف کو خدشہ ہے اسرائیل مخالف بیان دیا تو حکومت نہیں بنا سکیں گے، سراج الحق

سیاسیات-امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے کو اُجاگر کیا۔ فلسطین کے معاملے پر ترکی اور ایران کی حکومتوں سے رابطے کیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستانی حکومت الجھن کا شکار ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے خلاف بیان دیا تو حکومت نہیں بنا سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن گندم اور بنیادی خوراک کی اشیا درآمد کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =