جولائی 20, 2024

روہڑی: نو محرم کا 500 سالہ تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس اپنے راستے پر رواں دواں

سیاسیات-صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی میں 500 سالہ تاریخی کربلائے معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس پہلے مرحلے میں برآمد ہونے کے بعد اپنے مقرر کردہ روایتی راستے پر رواں دواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کربلائے معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شمع گل ہونے کے ساتھ امام بارگاہ شاہِ عراق سے برآمد ہوا۔ جلوس روہڑی شہر کی تنگ و تاریخی گلیوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہلا پڑاؤ ڈالے گا۔ منڈو کھبڑ کے مقام پر نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیے کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نمازِ ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کیلئے برآمد ہوگا۔ تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شام 6 بجے تک میدانِ کربلا پہنچ کر دوسرا پڑاؤ ڈالے گا۔ میدانِ کربلا میں 10 محرم کو نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیہ کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 10 محرم کو نمازِ ظہرین کے بعد جلوس آخری منزل شہداء قبرستان کیلئے روانہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =