ستمبر 14, 2024

رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع

سیاسیات-رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع ہوگئی، سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

پیاز 250 سے 300 روپے، ٹماٹر 200، آلو 60 سے 80 روپے، ہری مرچ300سے500 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ، سیب300سے 600 روپے، کیلے 150 سے200، کینو 400 سے 600 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔

کراچی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں ۔شملہ مرچ 600 روپے ، پیاز 230 اور لیموں 480 پورے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں ۔

سبزی اور پھل فروشوں نے سرکاری ریٹ لسٹ اور کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا ڈالا ہے،وہ کہتے ہیں چیزیں منڈی سے ہی مہنگی آ رہی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے ایک اور رمضان پیکیج کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے انہیں لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں ۔

دوسری جانب کراچی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × four =