اکتوبر 25, 2024

راحیل شریف نے توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی: عرفان صدیقی

سیاسیات- پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بار بار توسیع کیلئے پیغام بھجواتے رہے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  بار بار پیغامات بجھوانے کے بعد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بالآخر نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے راحیل شریف نے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیش کش کی تھی جسے نواز شریف نے رد کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =