دسمبر 8, 2024

دہشت گرد پاک و ایران دونوں کے دشمن ہیں۔ طاہر اشرفی

سیاسیات- پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی  نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سمیت تمام اسلامی ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے تحمل و بردباری سے خطہ ایک خوفناک صورتحال سے دور رہا۔ دہشت گرد پاکستان ایران دونوں کے دشمن ہیں، پاک ایران تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستانی مزدوروں کا قتل دونوں ممالک کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بنیادی رکن ہے اور کسی بھی صورت اسلامی تعاون تنظیم کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، افسوس ہے کہ پوری دنیا مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بند نہیں کروا سکی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مسلمان اور پاکستانی ہیں اور پاکستان کے بعد ان کے مکاتب فکر ان کی پہچان ہیں، اس وقت پاکستان کو یکجہتی کی ضرورت ہے اور باہمی اتحاد سے ہی مصائب اور مشاکل سے نکلا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − nine =