جولائی 27, 2024

دفعہ 144 نافذ: پنجاب میں کوئی نئی مجلس یا جلوس نہیں نکالا جا سکے گا

سیاسیات- پنجاب میں ماہ محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو درپیش خطرات کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس ملی ہیں کہ پنجاب میں محرم الحرام کے موقع پر شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی طرف سے امن و امان اور فرقیوارانہ رواداری کو نقصانا پہنچایا جا سکتا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے اور کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم تا 10 محرم تک کوئی نئی مجلس یا جلوس کا انعقاد نہیں کیا جائے گا، لاٹھیوں، چاقوؤں، خنجروں، نیزوں یا کسی بھی ایسے مواد کی رونمائی پر پابندی ہوگی جس سے کوئی نقصان پہنچایا جاسکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایسے نعرے لگانا یا ایسی چیزوں کی رونمائی کرنے پر پابندی ہوگی جن سے عوام کو اکسایا جائے، کسی فرقے، مذہب یا کمیونٹی کی دل آزادی ہو۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، فرقہ وارانہ، نفرت کو بڑھاوا دینے یا بھڑکانے کے ارادے سے کسی بھی انفارمیشن سسٹم یا ڈیوائس کے ذریعے معلومات کا پھیلاؤیا یا کسی بھی انفارمیشن سسٹم یا ڈیوائس کے ذریعے بدسلوکی یا توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنا جو بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو آگے بڑھائے یا اس کا امکان ہو، اس پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹی فکیشین میں مزید کہا گیا ہے کہ ماتمی جلوسوں کے دوراں عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونا یا کسی دوکان کے سامنے بیٹھنا یا کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، تاہم بزرگ شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خواتین کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اس پابندی کا اطلاق یکم تا 10 محرم تک جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + 1 =