جولائی 27, 2024

خیرات کی سیٹ نہیں چاہیئے۔ حافظ نعیم

سیاسیات-امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دبنگ اعلان کردیا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جہاں سے جیتے ہیں وہاں سے ہرا دیا گیا، مجھے صوبائی اسمبلی پہ 30 ہزار ووٹ ملے تھے جنہیں دھاندلی کرکے 26 ہزار کردیا گیا، ہم نے احتجاج کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹ 30 ہزار کیے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں گا، کیونکہ میرے ووٹ کم ہیں، اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کے ووٹ مجھ سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بس اپنا جائز حق چاہیے جو کہ نہیں ملا، ہمیں کوئی لولی پاپ نہیں چاہیے، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں یہ سیٹ نہیں لوں گا۔

حافظ نعیم نے اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ٹی آئی جیتی ہے، اس پر حق پی ٹی آئی کا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − sixteen =