سیاسیات-گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں شام سوا چار بجے منعقد ہوئی جس میں گورنر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ نگران وزیرعلیٰ کی تقرری ، وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اتفاق رائے سے کی تھی۔ اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔