دسمبر 10, 2024

خیبرپختونخواہ وزارت اعلی کی دوڑ میں چار نام شامل

سیاسیات- خیبرپختونخوا (کے پی ) میں  2 تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) صوبے میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں چار نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے پی کی وزارت اعلیٰ ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر وزارتوں کیلئے ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں، علی امین گنڈاپور ،شکیل خان ،ظاہر شاہ طورو اور مشتاق غنی کے نام پر پی ٹی آئی قیادت کا غور و خوص جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور ، مردان سے ظاہر شاہ طورو ، مالاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے حلقوں میں زیرگردش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر رہنما شکیل خان یا ظاہر شاہ طورو میں سے کسی ایک کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر دیکھنے کے خواہش مند ہے۔

دوسری طرف سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا کامران بنگش کا وزن علی امین گنڈاپور کے پلڑے میں نظر آرہا ہے۔

خیبرپختونخوا کی وزرات اعلیٰ کا منصب پانے کیلئے کئی رہنما آج مرکزی قیادت سے ملاقات کرنے کا امکان ہےجبکہ وزیراعلیٰ بننے کیلئے کئی رہنما بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =