جولائی 27, 2024

خطے میں دہشت گردی کا بیج امریکہ نے بویا بھارتی حکمران اسے پروان چڑھا رہے ہیں۔ وزیر دفاع

سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکہ کی وجہ سے ملا، امریکہ خطے میں خود دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کرگیا، پاکستان آج بھی اس سے نبرد آزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور نریندر مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ امریکی صدر یا وائٹ ہاؤس کو اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی گجرات میں دہشت گردی پر مودی کا ویزا بند کردیا تھا، آج دہائیوں کے بعد ایک دہشت گرد کی درخواست پر دہشت گردی کی درخواست کی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل، خواتین کی عصمت دری کی گئی، مودی کے ہاتھ اس وقت بھی خون سے رنگے  تھے اور آج بھی ہیں، آج بھی کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکہ کی وجہ سے ملا، امریکہ خطے میں خود دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کرگیا اور پاکستان آج بھی اس سے نبرد آزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی کا پس منظر یاد رکھنا چاہیے، خطے میں دہشت گردی کا بیج بونے میں امریکہ کا بھی کردار ہے اور بھارتی حکمران دہشت گردی کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اس قسم کے بیانات دے رہا ہے، امریکہ، بھارت میں انسانی حقوق کی خلافورزیوں اور قتل عام کو نظر انداز کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =