جولائی 26, 2024

حیدر آباد: پیپلز پارٹی 900 سے زائد نشستیں لیکر سب سے آگے

سیاسیات- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی مجموعی طورپر921 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔

حیدرآباد ڈویژن میں آزاد امیدوار 76 نشستیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ تحریک انصاف101، جماعت اسلامی85 اور جی ڈی اے11نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

اس کے علاوہ حیدر آباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 8 اور جے  یو  آئی (ف) کے11 امیدوار میدان مار چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری میں پیپلزپارٹی کے 16 ضلع ممبر اور16چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،  بدین میں پیپلزپارٹی کے 24 ضلع ممبر اور20چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ  ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پیپلزپارٹی کے 18ضلع ممبر اور 20چیئرمین منتخب ہوئے۔

دادو میں پی ٹی آئی کے3 ضلع ممبر اور 4 چیئرمین منتخب ہوا، جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع ممبر اور 12 چیئرمین جیت گئے۔

سجاول میں پیپلزپارٹی کے 35ضلع ممبر،32چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ ضلع ممبراور چیئرمین کی نشست پر4آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے16ضلع ممبر اور 9 چیئرمین جیت گئے جب کہ  ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کے19ضلع ممبر اور18چیئرمین منتخب ہوئے۔

ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 32چیئرمین جیت گئے جب کہ ضلع ممبر اور چیئرمین کی نشست پر 5  آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + six =