جولائی 27, 2024

حکومت یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ نواز شریف

سیاسیات-مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے یونان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا حکومت کڑا محاسبہ کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ نوازشریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والے 78 افراد کی میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ،وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × four =