جولائی 23, 2024

حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائےگی،انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔ وزیراعظم

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائےگی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرےگا۔

اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  آج آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور  ہوجائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں، لمحہ فکریہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزرائے  اعظم  آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم دائم  رہنا چاہیے، جوبھی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے وہ تعلیم کوپہلی ترجیح دے، تعلیم کا فروغ  سیاست نہیں  عبادت ہے،  یہ وقت ہے کہ  ہم تعلیم پر  پوری توجہ دیں، ہمیشہ  تعلیمی وظائف بڑھانےکی کوشش کی، تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں ترقی ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − twelve =