سیاسیات- نگراں حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا جو 15 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔