جولائی 23, 2024

حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کر دی

سیاسیات- حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی،  بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا جبکہ قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ 3 ماہ مارچ 2024 تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو ارسال کردیا،  حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + 14 =