سیاسیات- چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاذ آرائی سے کیا حاصل ہوا۔
لاہور میں خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہو گی، ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے اور عمران خان بھی مانگنے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا، اس کو ووٹ دیں گے، اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں، اللہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں، غریب عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔