دسمبر 25, 2024

حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں غریب عوام کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ طاہر اشرفی

سیاسیات- چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاذ آرائی سے کیا حاصل ہوا۔

لاہور میں خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہو گی، ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے اور عمران خان بھی مانگنے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا، اس کو ووٹ دیں گے، اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں، اللہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں، غریب عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 20 =