جولائی 27, 2024

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

سیاسیات- حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے رات گئے پریس کانفرنس میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر تنہا امیدوار رہ گئے تھے، ہم خیال گروپ نے الزام لگایا تھا کہ اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔

حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔

انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32رہ گئی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان کون ہیں؟

حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، 2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیر صحت رہے، حاجی گلبرخان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی۔

حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئےاور وزیرصحت رہے۔

حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18دیامر 3 تانگیر سےمنتخب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 2 =