اکتوبر 25, 2024

جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا رد عمل

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے‘۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ’آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے‘۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − one =