جولائی 23, 2024

جھنگ سے بڑی کامیابی، شیخ وقاص اکرم کا علامہ عارف واحدی سے ٹیلیفونک رابطہ

سیاسیات- جھنگ کے حلقہ NA 109 اور پی پی 127 سے کامیابی کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ وقاص اکرم نے علامہ عارف حسین واحدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ ہم آپکو اور قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کو بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور حمایت کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں بہت جلد قائد محترم کی خدمت میں حاضر ہونگا۔

یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم نے ایک لاکھ چودہ ھزار ووٹ کے بھاری مارجن سے شیخ یعقوب کو شکست دی جبکہ شدت پسند گروپ کے راہنما تیسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ جھنگ پی پی 127 سے مسرور نواز جھنگوی کے مقابلے میں 10000 کی لیڈ سے جیتے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 6 =