جولائی 27, 2024

جولائی سے ستمبر تک پاک ریلوے کو 775 ملین روپے کا منافع ہوا

سیاسیات- پاکستان ریلوے کو جولائی تا ستمبر 775 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیلیے ریلوے کی ٹیم چین روانہ ہو چکی ہے، انھوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17 ارب 96 کروڑ روپے ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم کر کے 6.6 ارب ڈالر کر دی گئی ہے، کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، کراچی تا لاہور کا سفری دورانیہ 18 گھنٹے سے کم ہو کر12  گھنٹے رہ جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =