جولائی 24, 2024

جنیوا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

سیاسیات-سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کو دہرایا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں ہوئی۔

خیال رہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے جنیوا کانفرنس میں مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے 8 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد جنیوا میں موجود ہے جہاں اقوام متحدہ کی میزبانی میں کانفرنس ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × four =