ستمبر 3, 2024

جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ شیخ وقاص

سیاسیات-پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ  وقاص اکرم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کاروائی کو  خوش آئند قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)  فیض حمید کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ فیض حمید کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل (ر) فیض کو تبدیل کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق اگر فیض حمید کا کوئی کردار 9 مئی میں ہے، تو یہ اچھا موقع ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

خیال رہےکہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لےکر ان کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کردیا گيا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیض حمید کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پرکورٹ آف انکوائری شروع کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 8 =