سیاسیات-انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف تھانہ شاد مان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔