جولائی 27, 2024

جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.4 ملین ڈالر کی گرانٹ

سیاسیات- جاپان پاکستان کو 2.4 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کریگا۔

جاپان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کیلیے پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کریگا۔ اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) کے لیے گرانٹ کامعاہدہ طے پاگیا۔

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کے حوالے سے نوٹوں کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔

گرانٹ کے تحت فیڈرل سول سروس افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six − five =