جولائی 23, 2024

توہین قرآن قرارداد پر او آئی سی ممالک کا رویہ مایوس کن رہا۔ دفتر خارجہ

سیاسیات- پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل سےمتعلق واضح طور پر ایڈوائزری تحریر ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ،اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا اور توہین قرآن کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے پیش کی تھی دیگر او آئی سی ممالک کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھاکہ اتفاق رائے کی بجائے اس اہم قراداد کو بھی ووٹنگ کیلئے پیش کیا گیا۔ سیما جاکھرانی کی بھارت میں موجودگی کے حوالے سے نئی دہلی سے سفارتی سطح پر استفسار کیا گیا ہے اور چار بچوں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما جاکھرانی تک قونصلر رسائی مانگ لی ہے تاہم اس ضمن میں ابھی جواب کا انتظار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + 12 =