جولائی 23, 2024

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر اپنے خیبر پختونخوا کے سابق صدر پرویز خٹک کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پرویز خٹک سے اراکین کو پارٹی چھوڑنے کے لیے ’اکسانے‘ کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

پرویز خٹک کی رکنیت ختم کرنے کا پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پرویز خٹک نے ’پارٹی ممبران سے رابطے اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر اکسانے‘ کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس کا مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب فراہم نہیں کیا۔

خط میں پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے اب آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت کے خاتمے کا نوٹس دیا جاتا ہے اور ان کی رکنیت کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

پارٹی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پرویز خٹک کو 21 جون کو بھیجا گیا تھا اور ان سے سات دن میں اس کا جواب طلب کیا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ کا جواب غیر تسلی بخش ہوا یا آپ جواب نہیں دیتے ہیں تو پارٹی کی پالیسی اور قواعد کے مطابق آپ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − eight =