جولائی 20, 2024

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،لائن آف کنٹرول فائرنگ پر شدید احتجاج

سیاسیات-پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتےہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 13 =