اکتوبر 7, 2024

بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

سیاسیات- بلوچستان کے تین اضلاع پشین، حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سیکیورٹی دگنا کر دی گئی۔

ضلع حب اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 259 پولنگ اسٹیشن اور 690 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے جبکہ حب میں رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہیں۔

ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لیے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔

میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + twelve =