جولائی 21, 2024

بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث گاڑیوں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

سیاسیات-شمالی بلوچستان میں شدیدبرف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل گذشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔

برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا،وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔ دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدیدبرف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے،کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − three =