جولائی 25, 2024

بلوچستان میں شدید بارشیں، تین افراد جاں بحق، 100 سے زائد مکان مکمل تباہ

سیاسیات- صوبۂ بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشیں جانی و مالی نقصان کا سبب بن گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں بارش سے 100 مکان مکمل تباہ جبکہ 200 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 19جون سے اب تک بارشوں سے مختلف حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

یہ اموات ژوب، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، کیچ، خضدار، جھل مگسی اور آواران سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبۂ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور درجۂ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے مستونگ، پشین، زیارت، کوہلو، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بولان، بارکھان، لورالائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، آواران، پنجگور، لسبیلہ، کیچ اور گوادر میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =