سیاسیات- آرمی چیف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کے 2 روزہ دورے کے موقع پر جوانوں اور افسران سے گفتگو میں کہا کہ پائیدار امن کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، ساتھ ہی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفینٹری کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔