سیاسیات- چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے درمیان ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔