دسمبر 7, 2024

بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھنا ضروری ہے، احسن اقبال

سیاسیات- وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کر لیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔ دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نون لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی  کو اجازت دیدی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 11 =