فروری 10, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں. وزیر اعظم

سیاسیات- وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو طے کریں‘ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں‘ کینسر کا مریض ہونے کے باوجود میں تو جیل میں نہیں رویا‘خواجہ آصف، رانا ثنا ہم انڈر ٹرائل تھے لیکن ہمیں زمینوں پر لٹایا گیا ‘دوائیاں بند کی گئیں‘ جس دن میری والدہ کا انتقال ہوامیں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے پیشی سے استثنیٰ مانگالیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں حکم ہے کہ انہیں پیش کیا جائے‘ ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتیاں ہم سے ہوئیں وہ ان سےبھی ہوں‘ہم کسی سے زیادتی کے حق میں نہیں ‘انصاف کا پلڑابھاری رہنا چاہئے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان کی طرف سے کابینہ ڈویژن کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علی محمد خان کا ان کے دل میں بہت احترام ہے‘ہم نے 2018 کے جھرلو انتخابات کے باوجود نہ صرف اس کے نتائج قبول کئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 3 =