جولائی 21, 2024

بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

سیاسیات-بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج  ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، مرکزی تقریب کراچی میں بانی پاکستان کےمزار پر ہوگی، پاکستان ملٹری اکیڈمی(کاکول) کا چاق چوبند دستہ گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا،اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اعلی سول فوجی حکام اور اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی،پھولوں کی چادر چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔ یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسیں اور دیگر تقریبات ہوں گی۔

ان تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان کی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 18 =