اکتوبر 5, 2024

ایکس پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایکس اکاؤنٹ سے متنازع اور دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

ایف آئی اے نے ایکس پر دھمکی آمیز پوسٹ پر سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مرتبہ پھر متنازع اور دھمکی آمیز ٹویٹ سامنے آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دی۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ ٹیم بانی چیئرمین سے تحقیقات کرنے کے لیے شب 8 بج کر 10 منٹ پر سینڑل جیل اڈیالہ پہنچی جہاں ٹیم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے ایف  آئی اے سائبر کرائم ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی لیگل ٹیم اور وکلا کی موجودگی میں تحقیقات میں شامل ہوں گے، جس پر ایف آئی اے ٹیم بغیر تحقیقات کیے تقریباً ساڑے نو بجےاڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حال میں انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل  ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گی اور ایف آئی اے تحقیقات کرے گی کہ ان کا اکاؤنٹ کہاں سے ہینڈل کیا جا رہا ہے اور کون کر رہا ہے اور ہدایات کہاں سے دی جاتی ہیں۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر عمران خان سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا اور میڈیا کو ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو بانی چیئرمین سے تحقیقات کے لیےاڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ تفتیشی اور تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تحقیقات ان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + nineteen =