سیاسیات- سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متنازع پوسٹ کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کو 1138/24 کا نمبر دیا گیا جبکہ یہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی چار رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی جہاں ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تاہم انہوں نے وکلا سے مشاورت کا کہہ کر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔