ستمبر 14, 2024

این اے 207 نوابشاہ: آصفہ بھٹو بلامقابلہ کامیاب

سیاسیات-  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے مد مقابل تمام امیدوار دست بردار ہوگئے۔

ضمنی انتخاب میں تمام آزاد امیدوار آصفہ بھٹو کے حق میں دست بردار ہوئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرنگ آفسر نے کہا کہ آزاد امیدوارمعراج گوپانگ، امان اللہ سولنگی،عبدالرسول بروہی آصفہ بھٹو زرداری کےحق میں دستبردار ہوئے۔

این اے 207کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے آصفہ بھٹو زرداری سے متعلق فارم 34 جاری کر دیا جس کے مطابق وہ این اے 207 نواب شاہ سے ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

یاد رہے کہ 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔

یاد رہے کہ 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − three =